مراسلے کا معاملہ، سیکرٹری خارجہ کی بنی گالہ میں وزیر اعظم سے ملاقات


اسلام آباد(صباح نیوز)مراسلے کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے سیکرٹری خارجہ کو بنی گالہ طلب کیا اور ان سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کی ملاقات بنی گالہ میں ہوئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سیکرٹری اعظم خان ، جوائنٹ سیکرٹری فارن سروس اکیڈمی شعیب سرور بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں مراسلے کا جائزہ لیا گیا۔