از خود نوٹس’ سپریم کورٹ میں رپورٹرز کو داخل ہونے سے روک دیا گیا


اسلام آباد (صباح نیوز)موجودہ سیاسی صورتحال پر از خود نوٹس کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ میں رپورٹرز کو داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

صحافیوں نے کہا  کہ سماعت کی کوریج کے لیے آنے پر عدالت کی پارکنگ کے مین گیٹ سے سپریم کورٹ میں داخل  ہونے سے روک دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے ممبرز کے سوا کسی کو عدالت میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی ۔