اسلام آباد(صباح نیوز)صدر نے چوہدری محمد سرور کو برطرف اور عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر مقرر کردیا
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر عمل کرتے ہوئے محمد سرور کی گورنر پنجاب سے برطرفی کی منظوری دے دی
صدر مملکت نے عمر سرفراز چیمہ کی بطور گورنر پنجاب بھی منظوری دی ۔منظوری آئین کے آرٹیکل 101کے تحت دی گئی۔