پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پہنچنے والی پی ٹی آئی کی خواتین کارکنان گرفتار


اسلام آباد(صباح نیوز) پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پہنچنے والی پی ٹی آئی کی خواتین کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا۔

قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے اجلاس سے قبل پی ٹی آئی کے کارکنان پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پہنچنا شروع ہو گئے جنہیں پولیس نے ہٹانے کی کوشش کی۔ پولیس کے منع کرنے کے باوجود پی ٹی آئی کے کارکنان نے واپس نہ جانے کا فیصلہ کیا اور پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا۔

پولیس نے کارکنان کے خلاف کارروائی شروع کی اور تین خواتین کارکنان کو گرفتار کر لیا۔تینوں خواتین کو پارلیمنٹ ہائوس کے گیٹ نمبر ایک پر اپوزیشن کے خلاف نعرے لگانے پر خواتین پولیس اہلکاروں نے گرفتار کر لیا۔

پولیس اہلکاروں کے مطابق تینوں خواتین ڈرامہ کررہی تھیں اس لئے انہیں کرفتار کر لیا گیا ہے۔تینوں پی ٹی آئی خواتین کارکنان کو پولیس نے حراست میں لے کر قیدیوں والی وین میں بٹھا دیا۔