وزیراعظم نے ملک بھر میں نوجوانوں کو احتجاج کی کال دے دی


اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے نوجوانوں کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے۔

قوم سے براہ راست ٹیلی فونک گفتگو میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آج پاکستان کی سیاست وہاں پہنچ گئی ہے کہ فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کدھر لے کر جانا ہے، اگر چپ کر کے بیٹھیں گے تو آپ برائی کا ساتھ دیں گے، میرے لیے نہیں اپنے مستقبل کے لیے کھڑے ہو، چاہتا ہوں آپ سب آواز بلند کریں اس سازش کے خلاف، نوجوانوں کو ملک کی غیرت کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، پرامن احتجاج سے غداروں کو خوف ہوگا، نوجوان سازش کے خلاف پرامن احتجاج کریں، اپنے ملک کو نقصان نہ پہنچائیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اپنے ملک کے ساتھ غداری قبول نہیں کریں گے، غداری کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کریں گے، قانونی ماہرین سے ملاقات کی ہے،غداروں پرمقدمات ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک غداری کے مقدمے کی بات ہے تو آج میں اپنے وکیلوں کے ساتھ سارا دن بیٹھا ہوں، ہمارا منصوبہ بنا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح ہمارے ملک کے ساتھ انہوں نے غداری کی ہے، ہم کسی صورت ان کو جانے نہیں دیں گے، ایک ایک کے اوپر مقدمہ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ میں وکیلوں کے ساتھ دیکھ رہا ہوں کہ اس کا بہترین طریقہ کیا ہے کیونکہ ہم نے قانون بھی دیکھنا ہے، ہم آج رات تک فیصلہ کریں گے کہ کس طرح کی قانونی کارروائی کرنی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کے حوالے سے کہا کہ پاک فوج پر کسی قسم کی تنقیدنہ کریں، پاک فوج نے ملک و قوم کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں، پاک فوج نے ملک کو اکٹھا کیا ہوا ہے، پاک فوج کے خلاف عوام کو تقسیم کرنے کی سازش ہو رہی ہے، بیرون سازش پاک فوج اور پی ٹی آئی کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہاکہ ، اس وقت پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ قوموں کی زندگی میں مشکل وقت آتے ہیں، ہمیں درست راستے کا انتخاب کرنا ہے، قوم نے آج فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کو کس طرف لے کر جانا ہے، اللہ تعالی کا حکم ہے کہ اچھائی کیساتھ اور برائی کیخلاف کھڑے ہو، جو معاشرہ اچھائی کا ساتھ دیتا ہے وہ زندہ ہوجاتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جو معاشرہ کچھ نہیں کرتا وہ اصل میں برائی کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے، وہ قوم تباہ ہوجاتی ہے جس میں اچھے اور برے کی تمیز ختم ہوجائے، آج بیرونی سازش کے تحت سیاستدانوں کی بکروں کی طرح نیلامی ہورہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں میرجعفر اور میرصادق سودا کرنے کیلیے موجود ہیں، اگر نوجوان چپ بیٹھیں گے تو وہ برائی کا ساتھ دیں گے، نوجوانوں کو چاہیے کہ اپنے مستقبل کیلئے احتجاج کریں۔عمران خان نے کہا کہ کیا باہر کی قوت 15ارب روپے خرچ کرکے حکومت گرا دے گی، جھوٹ بول کر کسی کی حکومت گرانا برائی ہے، چاہتا ہوں کہ قوم میر جعفر اور میر صادق نہ بھولے، کہا گیا عمران خان کو ہٹائیں گے تو آپ سے تعلقات اچھے ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی اور کابینہ نے دستاویزات دیکھ لیے،آفیشل دستاویز میں کہا گیا ہے عمران کو ہٹاو تعلقات بہتر ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے 22 کروڑ عوام کو غلام بنا کر رکھ دیا ہے، شہبازشریف پر اربوں روپے چوری کے کیسزہیں،اس نے 22 کروڑلوگوں کوبھکاری قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات میں کلین سوئپ کیا ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا نام و نشان مٹ چکا ہے۔ کبھی نے نظیر کے دور میں پپپلز پارٹی پورے ملک کی جماعت تھی تاہم اب پی ٹی آئی پورے ملک کی جماعت بن چکی ہے،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اچکنیں سلوانے والوں کو اتوار کو ہم بڑا سرپرائز دیں گے، قوم انجوائے کرے گی

انہوں نے کہا کہ اگر کسی ملک کو پاکستان کی لیڈر شپ نہیں پسند تو وہ پندرہ بیس ارب روپے خرچ کرکے ضمیر فروشوں کو بکروں کی طرح خرید کر حکومت گرادے تو ملک کا مستقبل کیا ہوگا؟ یہ آپ کا ملک ہے اور اس کے لیے آپ کو آگے آنا ہوگا، احتجاج آپ کا حق ہے، پرامن احتجاج سے سب سے بڑا خوف غداروں کو ہوتا ہے وہ لوگ خوف زدہ ہوتے ہیں جو ملک کو غلام بنانے کے خواہش مند ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا ہے،عمران خان نے کہا کہ ماضی میں ہمارے دور سے زیادہ مہنگائی تھی، آج عالمی مارکیٹ میں مہنگائی ہے، پی ٹی آئی کے مقابلے میں پیپلزپارٹی کے دور میں زیادہ مہنگائی تھی، دنیا اس وقت مہنگائی کی لپیٹ میں ہے، پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی بڑھ جاتی ہے، پاکستان میں اس وقت تاریخی برآمدات ہو رہی ہیں، ہم نے تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا ہے، جو اضافی ٹیکس جمع کیا تھا وہ عوام پر خرچ کر دیا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو ہم پر اعتماد ہے، اس لیے پیسے پاکستان بھیجے۔، ن لیگ کے دور میں ایکسپورٹ میں اضافہ نہیں ہوا۔ مدینہ کی ریاست کی بنیاد انصاف، انسانیت اور خودداری پر رکھی گئی تھی۔ شہبازشریف، نوازشریف او ر آصف زرداری کرپٹ ترین لوگ ہیں، یہ باہر کی سازش کا حصہ بن کر ملک پر مسلط ہوتے ہیں، کبھی بھی کوئی قوم بھکاریوں کی طرف، اپنے لوگوں کو قربان کر کے ترقی نہیں کرتی۔

برطانیہ سے ایک لیڈی ڈاکٹر نے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان بھٹو والا پاکستان نہیں، بدل چکا ہے، یہ سوشل میڈیا کا زمانہ ہے سب کو سمجھ آگئی ہے کیا ہو رہا ہے، سازش کا پوری قوم کا پتا چل گیا ہے، سب سے بڑا کرپٹ سازشی ٹولہ پیسے چلا رہا ہے، 30 سالوں سے یہی حکومت کرتے رہیں قوم انہیں برداشت نہیں کرے گی، کل دنیا کوپتا چلے ہم زندہ قوم ہیں، بے فکر ہو جائیں، اتوار کو اسمبلی میں ان کو شکست دے کر دکھاوں گا۔

ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اخلاقیات ایسی نہیں تھی، ملک کی بدقسمتی 1985 سے شروع ہوئی جب نوازشریف وزیراعلی بنا، نوازشریف نے لفافہ جرنلزم، ججز کو پلاٹ دیئے، آصف زرداری، نوازشریف نے ملکر ملک میں اچھے اور برے کی تمیزختم کر دی، اگر ملک میں امربالمعروف ہوتا تو کیا سندھ ہاوس میں لوگوں کو خرید سکتے تھے؟ قوم کا سب سے بڑا جرم ہو گا اگر امریکا کی رجیم چینج کی سازش کے خلاف کھڑے نہ ہوئے۔ شہبازشریف ہے ہی غلام، پیسے کی پوجا کرتے ہیں، نوازشریف 3 سالہ دور میں 18فیکٹریاں بناچکا تھا، جب تک عوام پرامن احتجاج نہیں کریں گے سازشیں ہوتی رہیں گی، سازش کا پوری قوم کو پتا چل گیا ہے، عمران خان سب سے بڑا کرپٹ سازشی ٹولہ پیسے چلارہا ہے، 30 سال سے یہی حکومت کرتے رہے، قوم انہیں برداشت نہیں کرے گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اتو ار کو اسمبلی میں ان کوشکست دے کر دکھاوں گا۔ ووٹنگ کے حوالے سے ایک سے زائد پلان ہے، انشااللہ جیتیں گے، قوم کبھی بھی ان چوروں کواقتدارمیں واپس نہیں آنے دے گی، خیبرپختونخوا میں جن علاقوں میں پی ٹی آئی کمزور وہاں سے جیت گئے، عوام کا موڈ بتا رہا ہے، خیبرپختونخوا کا رزلٹ دیکھ کرایم این ایز کو خوف آ گیا ہے،(ن) لیگ کی ٹکٹ لیکر نہیں جیت سکتے، منحرف اراکین اب ڈرنا شروع ہو گئے، منحرف اراکین نے اگر ووٹ ڈالا تو اس سازش کا حصہ بن جائیں گے، مجھے کل رات سے منحرف اراکین کے فون آنا شروع ہوگئے ہیں، کل آپ رزلٹ دیکھیں گے،عمران خان نے کہا کہ امریکا نے اپوزیشن کے ساتھ مل کر سازش کی، میں آپ کوخوش خبری دیتا ہوں کہ منحرف ارکان اب ڈر رہے ہیں۔