ملک میں قرآن وسنت کا نظام نافذ ہو گا تو معیشت بہتر اورملک خو شحال ہو گا،میاں محمد اسلم


اسلام آباد (صباح نیوز ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ ملک میں قرآن وسنت کا نظام نافذ ہو گا تو معیشت بہتر اورملک خو شحال ہو گا، ہر شخص کو باعزت روزگار ملے گا ،ملک خوشحالی اور ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو گا ، سابقہ اور مو جو دہ حکمرانوں نے ملک اور قوم پر قر ضوں کا پہاڑ کھڑا کر دیاہے ، سودی نظام نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے

انھوں نے کہا پی ٹی آئی ، مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی نے ملک کو نظریاتی، اخلاقی، معاشی لحاظ سے مفلوج کر کے رکھ دیا ہے ،پاکستان پر بر سر اقتدار تمام سیاسی جماعتوں نے عوام کو دھوکا دیا، جماعت اسلامی بر سر اقتدار آکر عوام کی محرومیوں کا ازالہ کر ے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے غزالی کالج بھارہ کہو کی سالانہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر کالج کے ڈائریکٹر عامر نو از ، جمعیت اتحادلعلما پنجاب کے صدر مو لانا امیر عثمان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

میاں محمد اسلم نے کہا پی ٹی آئی کے دور میں مہنگائی، بے روزگاری، کرپشن اور لاقانونیت میں بے انتہا اضافہ ہوا، وزیراعظم اور اس کی ٹیم بری طرح ناکام ہو چکے ہیں، پاکستان کے عوام سٹیٹس کو سے تنگ آ چکے ہیں اور حقیقی تبدیلی کے منتظر ہیں۔ جماعت اسلامی اللہ تعالیٰ کی مددو نصرت اور عوام کی مدد سے ملک کی عدالتوں، ایوانوں، تعلیمی اداروں میں قرآن کا نظام نافذ کرے گی

انھوں نے کہا سودی معیشت کا خاتمہ کر کے ایک اسلامی فلاحی مملکت کی بنیاد رکھی جائے گی۔

مولانا امیر عثمان نے کہا حکومت واپوزیشن دونوں عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہیں، باریاں لینے سے نہیں بلکہ نظام کی تبدیلی سے ہی ملک وقوم کی قسمت بدل سکتی ہے، تحریک عدم اعتماد سے عوام کو کوئی سروکار نہیں ہے، عام آدمی کا مسئلہ مہنگائی بے روزگاری اور امن امان ہے

انھوں نے کہاجماعت اسلامی ملک میں شریعت کے نفاذ اور چہرے نہیں نظام وامام دونوں کو بدلنے کی جدوجہد کررہی ہے۔