سرگودھا (صباح نیوز )رمضان المبارک کی آمد کیساتھ ساتھ مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا۔
تفصیلات کے مطابق آٹا ،برائلر گوشت، انڈے، دالیں، بیسن ،مصالحہ جات اوردیگر اشیاء مہنگی ہو گئیں، انتظامیہ اپنے نمبر بنانے کیلئے مین ڈیلرز کی بجائے چھوٹے دکانداروں کو پکڑ کر کارروائیاں ڈال رہی ہے اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آنیوالے دنوں میں مہنگی کا نہ رکنے والا طوفان مزید گھمبیر ہوگا۔
مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے صدر ناصر محمود سہگل نے کہا کہ ہماری انتظامیہ اور حکومتی نمائندوں سے استدعا ہے کہ وہ چھوٹے دکانداروں کی بجائے بڑے دکانداروں پر ہاتھ ڈالے۔