آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات


راولپنڈی (صباح نیوز)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اورعلاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور باہمی دفاعی تعلقات پر بھی غور کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ اور تاریخی تعلقات کی قدر کرتا ہے۔ سعودی عرب کی اسلامی دنیا میں منفرد حیثیت کو تسلیم کرتے ہیں۔

آرمی چیف نے او آئی سی اجلاس کو ایک تاریخی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اجلاس سے دنیا اسلامی ممالک کی مشترکہ حکمت عملی اور سوچ سے آگاہ ہو، پاکستان سعودی عرب کے مسلم دنیا میں منفرد مقام کو تسلیم کرتاہے ، مشترکہ حکمت عملی سے امن اور استحکام کے لیے ابھرتے چیلنجز کا حل ڈھونڈنے میں مدد ملے گی۔

سعودی وزیرخارجہ نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی، سعودی وزیرخارجہ نے بارڈر مینجمنٹ کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا،

سعودی وزیرخارجہ نے علاقائی استحکام کیلئے بھی پاکستان کی تعریف کی، سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاو ن میں بہتری کیلئے کردار ادا کرتا رہوں گا۔