اسلام آباد(صباح نیوز)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حکومت اور اپوزیشن کو ریڈ زون میں جلسہ کرنے سے روک دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ میں حکومت کو پریڈ گراؤنڈ اور اپوزیشن کو ایچ 9 میں جلسہ کرنے کا آپشن دیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کا موقف ہے کہ ریڈ زون میں زیادہ لوگوں کے آنے سے سیکیورٹی مسائل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ جگہ تبدیلی کے آپشن پر غور کر کے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا جائے، ضلعی انتظامیہ کا موقف ہے اسلام آباد کے ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے ریڈ زون میں عوام کے اجتماع کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔