اسلام آباد(صباح نیوز)مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید4افراد جاں بحق ہو گئے ،اموات 30317تک پہنچ گئیں،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 493نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،کورونا کیسز کے مثبت آنے کی شرح1.42 فیصد تک پہنچ گئی ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اب تک12 کروڑ80لاکھ74ہزار138 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران1لاکھ31ہزار491افرادکو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک10کروڑ18لاکھ81 ہزار176افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔
گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کی5لاکھ1ہزار747خواراکیںلگائی گئیں۔ ملک بھر میںاب تک کوروناوائرس کی کل21کروڑ93لاکھ68ہزار557خوراکیں لگائی جا چکی ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں6لاکھ78ہزار788کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔اب تک ملک بھر میں 48لاکھ69ہزار245افراد کو کوروناوائرس کی بوسٹر ڈوز لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 57760افراد کو کوروناوائرس کی بوسٹرڈوزلگائی گئی پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 15لاکھ20ہزار120تک پہنچ گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے14 لاکھ72 ہزار291مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد567تک پہنچ گئی۔
این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح96.9فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے1003مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسزاور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔
دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھردوسرے نمبر پر آگیا۔ اس وقت خیبرپختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد1659تک پہنچ گئی ۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد294تک پہنچ گئی۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد3089تک پہنچ گئی ،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد12266تک پہنچ گئی ، صوبہ بلوچستان42،آزاد جموں وکشمیر67جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد95تک پہنچ گئی۔
این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے5 لاکھ52ہزار198مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب میں 4لاکھ87ہزار416،صوبہ خیبر پختونخوا میں 210392،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد133563،صوبہ بلوچستان35027،آزادجموں وکشمیر42333جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد11362تک پہنچ گئی۔
این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد134878،خیبرپختونخوا میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد218357،صوبہ پنجاب میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد5لاکھ4ہزار45، صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد5لاکھ72ہزار555،بلوچستان میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 35447 ،آزاد کشمیر43190اور گلگت بلتستان میں11648افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں13540افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں8091، خیبر پختونخوا میں6306، اسلام آباد میں1021، گلگت بلتستان میں191، بلوچستان میں378اور آزاد جموں و کشمیر میں790فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح دو فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ ایک فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 2 کروڑ69لاکھ98ہزار115ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے34698نئے ٹیسٹ کئے گئے ۔