اسلام آباد (صباح نیوز)مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید3مریض افراد دم توڑ گئے جس کے بعد انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد30307تک پہنچ گئی۔ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کوروناوبا کے609نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق فعال کیسزکی تعداد17961تک پہنچ گئی ۔ کورونا کیسز کے مثبت آنے کی شرح1.70 فیصد تک پہنچ گئی۔ اب تک12 کروڑ80لاکھ74ہزار138 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران1 لاکھ31 ہزار491 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک10 کروڑ18 لاکھ81ہزار176افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کی5 لاکھ1 ہزار747خواراکیںلگائی گئیں۔ ملک بھر میں اب تک کوروناوائرس کی کل21 کروڑ93لاکھ68ہزار557خوراکیں لگائی جا چکی ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں6لاکھ78ہزار788کوروناوائر
این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح96.8فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے494مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسزاور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔
این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھردوسرے نمبر پر آگیا ۔ اس وقت خیبرپختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد2055تک پہنچ گئی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد332تک پہنچ گئی۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد3255تک پہنچ گئی،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد12004تک پہنچ گئی ، صوبہ بلوچستان68،آزاد جموں وکشمیر113جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد134تک پہنچ گئی۔
این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے5 لاکھ51ہزار759مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب میں 4لاکھ86ہزار922،صوبہ خیبر پختونخوا میں 209715،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد133466،صوبہ بلوچستان34992،آزادجموں وکشمیر42264جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد11306تک پہنچ گئی۔
این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد134818،خیبرپختونخوا میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد218070،صوبہ پنجاب میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد5لاکھ3ہزار715،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد5لاکھ71ہزار854،بلوچستان میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 35437 ،آزاد کشمیر43167اور گلگت بلتستان میں11631افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں13538افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں8091، خیبر پختونخوا میں6300، اسلام آباد میں1020، گلگت بلتستان میں191، بلوچستان میں 377اور آزاد جموں و کشمیر میں790فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح دو فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ ایک فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 2 کروڑ68لاکھ97ہزار815ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے35627نئے ٹیسٹ کئے گئے ۔