مقبوضہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں


سری نگر:مقبوضہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 3 افراد جاں بحق  ہوگئے ہیں۔  اس طرح کرونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4443تک پہنچ گئی ہے۔

اس دوران پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 38ہزار 38ٹیسٹ کئے گئے جن میں 7مسافروں سمیت مزید 111افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ اس طرح کرونا متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 33ہزار 187 تک پہنچ گئی ہے۔

کشمیر میں متاثر ہونے والے 92افراد میں سرینگر میں سب سے زیادہ 44، بارہمولہ میں 10، بڈگام میں  15، پلوامہ میں 1، کپوارہ میں 4، اننت ناگ میں 1، بانڈی پورہ میں 6، گاندربل میں 11 جبکہ کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔

مرنے والوں میں ایک سرینگر، ایک بڈگام اور ایک بانڈی پورہ ضلع سے تعلق رکھتا ہے۔جموں کے راجوری، کٹھوعہ، سانبہ، کشتواڑ اور پونچھ میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 5اضلاع میں 19افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔