اپوزیشن چند دنوں میں پتلی گلی سے بھاگے گی،شہباز گل


اسلام آباد (صباح نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے لیے بھاگنے کے راستے بند ہوچکے ہیں۔

انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحادی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، پارٹی نے طے کیا کہ ایسی حکمت عملی بنائی جائے کہ اپوزیشن واپس نہ جائے۔انہوں نے کہا کہ قوم مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں پیسے ڈالنے والوں کیخلاف بھی نیوٹرل ہوگئی، تجزیے کرائے جاتے ہیں کہ ڈیل ہوگئی، حکومت گرجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو آپ کا کیا ہوا بھی نظرآرہا ہے، اپوزیشن چند دنوں میں پتلی گلی سے بھاگے گی، اپوزیشن نئی ٹرم لائی کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ حکومت بنا رہی ہے نہ گرارہی ہے، اسٹیبلشمنٹ کے اعلی حکام نیوٹرل ہی ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے میلسی میں تاریخی جلسہ کیا، اتحادی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، نمبرزپورے ہیں، عدم اعتماد اپوزیشن کے گلے کا پھندا بن گیا ہے، اپوزیشن کے پاس بھاگنے کے راستے بند ہوچکے ہیں ۔