عرفان صدیقی کا رفیق تارڑ کی وفات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار


اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سینیٹر عرفان صدیقی نے سابق صدر رفیق تارڑ کی وفات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم شرافت، امانت، دیانت، اور حب الوطنی کا مرقع تھے۔

اپنے ایک تعزیتی بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے ریاست کے اعلی ترین منصب پر رہتے ہوئے انتہائی مشکل حالات میں اپنا کردار ادا کیا۔ ان کے ساتھ ایوان صدر میں گزارے ساڑھے تین برس کے دوران میں نے انھیں اصولوں پر کاربند ایک ایسی شخصیت پایا جو ہماری اسلامی اور مشرقی تہذیب کا تابناک نمونہ تھی۔ اللہ ان کے درجات بلند فرمائے۔