اسلام آباد(صباح نیوز)مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھرمیں مزید7مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد30265تک پہنچ گئی ۔ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر کوروناوائرس کے755نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسزکی تعداد29611تک پہنچ گئی۔ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح2 فیصد تک پہنچ گئی ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اب تک12 کروڑ71لاکھ17ہزار340 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران1لاکھ66ہزار131افرادکو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک9کروڑ92لاکھ92ہزار129افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔
گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کی 2لاکھ42ہزار151خواراکیںلگائی گئیں۔ ملک بھر میںاب تک کوروناوائرس کی کل21کروڑ 55لاکھ39ہزار999خوراکیں لگائی جا چکی ہیں ۔ جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں4لاکھ22ہزار935کوروناوائر
این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح96فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے856مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسزاور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھردوسرے نمبر پر آگیا۔ اس وقت خیبرپختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد2305تک پہنچ گئی ۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد498تک پہنچ گئی ۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد3644تک پہنچ گئی ،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد22687تک پہنچ گئی ، صوبہ بلوچستان62،آزاد جموں وکشمیر259جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد156تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے5 لاکھ39ہزار206مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب میں 4لاکھ85ہزار457،صوبہ خیبر پختونخوا میں 208390،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد133105،صوبہ بلوچستان34942،آزادجموں وکشمیر42059جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد11223تک پہنچ گئی۔
این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد134620،خیبرپختونخوا میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد216983،صوبہ پنجاب میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد5لاکھ2ہزار621،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد5لاکھ69ہزار978،بلوچستان میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 35380 ،آزاد کشمیر43106اور گلگت بلتستان میں11570افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں13520افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں8085، خیبر پختونخوا میں6288، اسلام آباد میں1017، گلگت بلتستان میں191، بلوچستان میں376اور آزاد جموں و کشمیر میں788فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموںوکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح دو فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ ایک فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 2 کروڑ66لاکھ46ہزار219ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے37661نئے ٹیسٹ کئے گئے ۔