اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے اعزاز میں ظہرانہ


اسلام آباد (صباح نیوز) صوبہ ہزارہ تحریک کے مرکزی کوآرڈینیٹر پروفیسر حافظ سجاد قمر نے کہا ہے کہ پیکا ترمیمی آرڈیننس آزادی اظہار رائے کا گلہ گھوٹنے کی کوشش کی ہے اس کالے قانون کے خلاف اجتماعی آواز اٹھانے پر پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن سمیت دیگر صحافتی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں گزشتہ روز پروفیسر حافظ سجاد قمر کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ ، ممبران اور صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر ثاقب بشیر، سینئر نائب صدر رضوان قاضی ، فنانس سیکرٹری حسین احمد، ایسوسی ایشن کے سابق صدور اسد ملک ، اویس یوسفزئی، عامر سعید عباسی جبکہ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری آصف بشیر چوہدری ، بی بی سی سے اعظم خان ، وائس آف امریکہ سے عاصم علی رانا ، ممبر گورننگ باڈی نیشنل پریس کلب احتشام کیانی اور ایسوسی کے ممبران نے شرکت کی