چھاتی کے کینسر سے بچنے کے لیے متوازن خوراک جسمانی ورزش سمیت صحت مند طرز زندگی اپنایا جائے،بیگم ثمینہ عارف علوی


 اسلام آباد(صباح نیوز)بیگم ثمینہ عارف علوی  نے چھاتی کے کینسر سے بچنے کے لیے متوازن خوراک اور جسمانی ورزش سمیت صحت مند طرز زندگی اپنانے پر زور دیا ہے ۔

بیگم ثمینہ عارف علوی   خواتین پر زور دیا کہ وہ چھاتی کے کینسر کی علامات کو جانیں اور ہر ماہ پانچ منٹ کے خود معائنہ کی مشق کریں۔

پیر کے روزترلائی رورل ہیلتھ سنٹر میں منعقدہ چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں مرض کی تشخیص سے مریض کی جان بچانے کے 98 فیصد امکانات ہوتے ہیں۔

بیگم علوی نے کہا کہ ہر ماہ پانچ منٹ کا وقت نکالنا عورت کے لیے جسم میں کسی بھی خرابی کا پتہ لگانے کے لیے انتہائی ضروری ہے ۔

ہر سال چھاتی کے کینسر سے ہونے والی 40, ہزاراموات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ خواتین اس صورتحال کی سنگینی کو سمجھیں اور اپنی صحت کے بارے میں فکر مند ہوں۔بیگم علوی نے چھاتی کے کینسر سے بچنے کے لیے متوازن خوراک اور جسمانی ورزش سمیت صحت مند طرز زندگی اپنانے پر زور دیا۔

انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ اپنے اردگرد کم از کم 10 دیگر خواتین تک آگاہی کا پیغام پہنچائیں۔