مقبوضہ کشمیرمیں 31ماہ بعد دو مارچ کو سکول دوبارہ کھلیں گے


سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں قریبا31ماہ بعد2مارچ کو اسکول کھلیں گے۔

پرائمری سے مڈل تک سبھی سکولوں کو 28فروری کو کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن یکم مارچ کو معراج العالم صلی اللہ علیہ وسلم اور مہا شیوراتری کے پیش نظر جموں کشمیر میں سرکاری تعطیل ہونے کی وجہ سے اب 2مارچ کو نرسری سے آٹھویں جماعت تک کے سکولوں کے ساتھ ساتھ ہائر سیکنڈریوں،کالجوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں معمول کادرس و تدریس کا کام شروع کیا جارہا ہے۔

اس ضمن میں محکمہ تعلیم کے پرنسپل سیکریٹری بی کے سنگھ نے کہا کہ وادی کشمیر کے اسکولوں میں معمول کا درس و تدرس 2مارچ سے باضابطہ طور پر شروع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ سٹیٹ ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ 28فروری کے بعد اسکول کھلیں گے تاہم یکم مارچ کو سرکاری تعطیل ہونے کی وجہ سے اب 2مارچ کو معمول کادرس و تدریس کا کام شروع ہوگا