سرینگر:مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے صحافی فہد شاہ کو پولیس اسٹیشن پلوامہ میں درج ایک کیس میں خصوصی عدالت کی جانب سے عبوری ضمانت ملنے کے بعد ایک اورجھوٹے کیس میں گرفتار کرلیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فہد شاہ کو ضلع شوپیاں کے پولیس اسٹیشن امام صاحب میں درج ایک اور کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔
فہد شاہ کے وکیل ایڈوکیٹ عمیر رونگا نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ این آئی اے ایکٹ کے تحت نامزد خصوصی عدالت نے فہد شاہ کی عبوری ضمانت منظورکرلی۔ تاہم ضمانت منظورہونے کے فوراً بعد پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتارکرلیا۔
فہدشاہ کو جو ایک مقامی نیوز میگزین اور پورٹل ”کشمیر والا” کے چیف ایڈیٹر ہیں، پولیس نے رواں ماہ کے اوائل میں گرفتار کیا تھا۔۔۔