لندن(صباح نیوز)تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہاہے کہ فاشسٹ مودی مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی کررہاہے ،مودی نے ہندوستان میں اسلامی شعار حجاب پر پابندی لگا کر ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے ایمانی جذبات کو مجروح کیاہے،57سلامی ممالک ہندوستان کے ان ظالمانہ اور متعصبانہ اقدامات کے خلاف کردارا داکریں،نریندرمودی نے پوری دنیا میں ہندوستان کانام نہاد جمہوری اور سیکولر چہرہ بے نقاب کردیاہے،ہندوستان کے ظالمانہ اور متعصبانہ اقدامات کے خلاف اب پوری دنیا میں آواز اٹھنا شروع ہوچکی ہیں
ان خیالات کااظہارانھوں نے مظاہرین کی قیادت کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ پوری برطانیہ میں تحریک کشمیربرطانیہ کی اپیل پر مظاہرے خوش آئند ہیں،تارکین وطن سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر قومی ایشوز پر اپنا کردار ادا کریں
انھوں نے کہا ہے کہ آر ایس ایس کے غنڈے کشمیرمیں بھی مظالم کی انتہاکررہے ہیں اور اب ہندوستان کے اندر کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں ہے ہندوستان کے معاشرے کو جنونی معاشرے میں تبدیل کردیاگیاہے
انھوں نے کہاکہ اس جنونیت کی وجہ سے دنیا کے سرمایہ کار اپنا سرمایہ ہندوستان سے واپس کررہے ہیں اسلامی ممالک اپنا کردار ادا کریں تو کشمیرآزاد ہوسکتاہے اور ہندوستان کے اندر دیگر مذاہب کے لوگ بھی زندہ رہ سکتے ہیں
انھوں نے کہاکہ ہندوستان کی حکومتوںنے ہمیشہ ان مسلمانوں اسلامی ممالک میں ڈھال کے طورپراستعمال کیا کہ دیکھیں ہندوستان کے اندر 25کروڑ مسلمان ہیں مگر کشمیر ی مسائل پیدا کررہے ہیں اب پوری اسلامی دنیا کو معلوم ہوچکاہے کہ ہندوستان ان کے مسلمانوں کے ساتھ کیسارویہ رکھے ہوئے ہے،اسی طرح دیگر اقلیات بھی غیر محفوظ ہیں،انھوںنے کہاکہ عالمی براددری اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کو ان کو حق دلائے اور اگر ہندوستان دینے سے انکاری ہے تو ہندوستان کے خلاف مداخلت کی جائے۔