جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی جانب سے ”محفوظ عورت مضبوط خاندان مستحکم خاندان” مہم چلائی جائے گی


کراچی (صباح نیوز) عالمی یوم خواتین پر حلقہ خواتین جماعت اسلامی کے تحت ملک گیر سطح پر 5 تا 15مارچ” محفوظ عورت مضبوط خاندان مستحکم معاشرہ ”کے عنوان کے تحت خصوصی مہم چلائی جائے گی،

مہم کاآغاز سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی دردانہ صدیقی کی پریس کانفرنس سے ہوگا جس میں مہم کے اغراض و مقاصد اور دیگر تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ خواتین اور خاندان کے تحفظ و استحکام، فلاح و بہبود،تعلیم وصحت، قانون اور دیگر حوالوں سے مختلف پراجیکٹس ملک بھر میں کام کررہے ہیں جن کے ذریعے خواتین کی صلاحیتوں میں اضافے  کے ساتھ ان کے مسائل کے حل اور انہیں ضروریات و سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔