سرینگر:کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں ایک بیان میں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ 1991 کے کنن پوش پورہ اجتماعی بے حرمتی واقعے میں ملوث ایک بھی بھارتی فوجی کو تین دہائیوں سے زیادہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود تاحال سزا نہیں دی گئی۔
بھارتی فوج نے 23 فروری 1991 کی رات کو ضلع کپواڑہ کے علاقے کنن پوش پورہ میں سو کے قریب خواتین کی بے حرمتی کی تھی۔