سرینگر (کے پی آئی )مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے کی سنگین صورتحال کا نوٹس لیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ علاقے کے عوام کو 10لاکھ سے زائد قابض فوجیوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجی حق خود ارایت کے حصول کی کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو دبانے کے لیے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہے ہیں۔