نئی دہلی(صباح نیوز) بھارت میں کورونا وائرس کی وبا کے دوران 19 لاکھ سے زیادہ بچے اپنے والدین یا دیکھ بھال کرنے والوں کو کھو چکے ہیں۔
یہ بات گذشتہ روز جاری ایک بین الاقوامی تحقیق کے ذریعے سامنے آئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس تحقیق سے ظاہرہوتا ہے کہ یہ اعداد و شمار مرکز اور ریاستوں کے اعداد و شمار سے 12 گنا زیادہ ہے۔
تحقیق میں دیے گئے اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں کل 1,917,100 بچوں کو اس طرح کا نقصان ہوا جبکہ یہ تعداد برازیل میں 169,900، امریکہ میں 149,300، جنوبی افریقہ میں 134,500 اور انگلینڈ اور ویلز میں 10,400 تھی