غلام محمد نائیکو ، مسرور عباس کے سسر اور محمد یاسین عطائی کے بھائی کے انتقال،جموں وکشمیر ماس موومنٹ کے چیف آرگنائزر عبدالرشید لون کا اظہار تعزیت

سری نگر: جموں وکشمیر ماس موومنٹ کے چیف آرگنائزر عبدالرشید لون نے سینئر آزادی پسند رہنماؤں غلام محمد نائیکو ، مسرور عباس انصاری کے سسر اور محمد یاسین عطائی کے بھائی کے انتقال پر ان کے گھروں جاکر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ،

انہوں نے اس موقع پر مرحومین کے لواحقین سے ملاقات میں ان سے ہمدردی کا اظہار کیا ،اس موقع پر انہوں نے مرحومین کے لئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے اللہ تعالی سے دعا مغفرت اور لواحقین کے لئے صبرو جمیل کے لئے دعا کی ، عبدالرشیدلون نے اس موقع پر پارٹی رہنماوں کی جانب سے بھی تعزیتی پیغام لواحقین تک پہنچایا ،واضح رہے کہ سینئر کشمیری رہنما غلام محمد نائیکو، مسرور عباس انصاری کے سسر اور محمد یاسین عطائی کے بھائی حال ہی انتقال کرگئے تھے ۔