کراچی(صباح نیوز)پی ایس ایل 10 میں شرکت کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ، آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر اور جارح مزاج کیوی کھلاڑی ٹم سیلفرٹ پاکستان پہنچ گئے۔مایہ ناز بیٹر ڈیوڈ وارنر کراچی کنگز کی قیادت کرینگے ، وہ پہلی بار پاکستان سپر لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے سیزن 10 کا آغاز 11 اپریل سے کراچی میں ہو رہا ہے، ایونٹ کے میچز کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلیں جائیں گے۔دوسری جانب ملتان سلطانز کی ٹیم نے نیشنل سٹیڈیم میں پریکٹس کی ، ملتان سلطانز پی ایس ایل کا پہلا میچ نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کیخلاف کھیلے گی۔