شانگلہ ،ٹریفک حادثہ ،4افراد جاں بحق ،ایک زخمی


شانگلہ(صباح نیوز)شانگلہ کی تحصیل الپوری کے علاقے مٹہ اعوان میںٹریفک حادثے میں 4افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

ریسکیوحکام کے مطابق شانگلہ کی تحصیل الپوری کے علاقے مٹہ اعوان میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے فورا بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ زخمی کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتا ل الپوری منتقل کر دیا گیا ۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ملتان سے ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔