بونیر(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا شمالی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اپنی معدنیات وفاق اور امریکہ کے حوالے کررہی ہے جس سے صوبہ اور بھی زیادہ غربت اور بدحالی کا شکار ہو جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ فلسطین کے اندر اسرائیلی جارحیت بدستور جاری ہے اور اعلان کیا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان نے 20 اپریل کو اسلام آباد تک لانگ مارچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ حکومت کو اپنی زمہ داری کا احساس دلایا جاسکے۔
عنایت اللہ خان نے مرکز اسلامی سواڑی بونیر میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ہے۔اس موقع پر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا و شمالی کے جنرل سیکرٹری محمد حلیم باچا، ضلعی امیر انجنیر ناصر علی خان، ضلعی جنرل سیکرٹری شاہ روم باچا سابق صوبائی سپیکر بخت جھان خان، سابق ضلع ناظم ڈاکٹر عبید اللہ خدوخیل سے ایڈووکیٹ محمد حنیف اور جماعت اسلامی کے رھنما عبد الغفار و دیگر ضلعی قائدین بھی موجود تھے ،
عنایت اللہ خان نے کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک سے فلسطین کے لیے آواز اٹھ رہی ہے جبکہ پاکستان کے حکمران اس حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے ہیں ۔عنایت اللہ خان نے حکومت کی جانب سے ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نظام کے نافذ کی کوششوں کا زکر کیا ہے اور اسے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں کی سلوک کے مترادف قرار دیا ہے کیونکہ ملاکنڈ ڈویژن کے عوام پہلے سے دہشتگردی اور سے بری طرح متاثر ہوئے تھے اور کاروبار تباہ ہوئے تھے اور تاحال ان تباہ کاریوں کی بحالی ممکن نہیں ہوئی ہے ۔۔ عنایت اللہ خان نے مرکز اسلامی سواڑی بونیر میں اسلامک سنٹر کے توسیع و تعمیر کا افتتاح بھی کیا۔