نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، رواں ماہ ہونے والی اوورسیز پاکستانیز کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ

اسلام آباد(صباح نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعرات کو یہاں رواں ماہ ہونے والی اوورسیز پاکستانیز کانفرنس کے لیے کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ کمیٹی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے خدمات اور معاونت کے طریقہ کار کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

اجلاس میں کلیدی سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مصروفیت کو ہموار کرنے اور قومی ترقی میں ان کے تعاون کو آسان بنانے کے لیے سٹریٹجک اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔