سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی


کراچی(صباح نیوز)پاکستان سٹاک مارکیٹ نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 793 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1131 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 18 ہزار 938 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دنیا بھر کے کئی ممالک پر ٹیرف عائد کئے جانے کے بعد ملک کی اپنی سٹاک مارکیٹس کو بڑا دھچکا لگا ہے۔سٹاک مارکیٹوں میں مندی کے باعت سرمایہ کاروں کے کھربوں ڈالرڈوب گئے، امریکی منڈیاں 2020 کے بعد بدترین گراوٹ کا شکار ہیں۔