دبئی (صباح نیوز) پاکستان کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی۔ ایشین کرکٹ کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ورچوئل اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو صدارت ملنے کا فیصلہ اے سی سی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کے بعد اگلی مدت کے لیے اے سی سی کی صدارت پاکستان کے پاس رہے گی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر ہوں گے اور ایشین کرکٹ کونسل باضابطہ اعلان کرے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے گزشتہ برس ایشیاکپ اور آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی عدم شرکت پر ایونٹ ہائبرڈ ماڈل پر ہی کروایا جائے گا تاہم ایونٹ کا میزبان بھارت ہی سپرد ہوگا۔ اے سی سی کی جانب سے یہ اہم فیصلہ چیمپئینز ٹرافی سے قبل پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری رہنے والے تنازع سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔