لاہور (صباح نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کرائیں۔ جماعت اسلامی بلوچستان خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے ۔بلوچستان کے عوام کو ان کا حق دیا جائے۔ عالم اسلام کے حکمران قراردادوں یاداشتوں سے باہر آئیں، فلسطینیوں اور کشمیریوں کی مدد امت مسلمہ پر فرض ہے۔ پاکستان کو عالمی استعماری طاقتوں نے ٹارگٹ کیا ہوا ہے۔ بلوچستان کی حالات کی خرابی میں بھارت اسرائیل امریکہ کا ہاتھ ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مسجد منصورہ میں نماز عید الفطر کے خطبہ اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پاکستان کے سیاسی مشیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ودیگر بھی موجود تھے۔ لیاقت بلوچ نے کہا جماعت اسلامی 14اپریل کو بلوچستان مسائل پر اسلام آباد میں قومی کانفرنس کا انعقاد کرے گی جبکہ 20اپریل کو قومی امن مارچ پشاور میں پاکستان کے عوام کو بلوچستان خیبرپختونخوا کی صورتحال پر انتہائی تشویش ہے۔
وفاقی حکومت ریاستی ادارے حالات کی سنگینی کا ادراک کریں ۔حکمران ،پالیسی ساز تسلیم کریں کہ 25کروڑ عوام کو قرآن و سنت کا نظام متحد رکھ سکتا ہے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ اللہ تعالی صدر آصف علی زرداری کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ وفاق صوبوں کی شکایات پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے زراعت کا پانی پر انحصار ہے سیاست کی بجائے حل نکالا جائے۔ پنجاب کے عوام بلوچستان خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کیخلاف سراپا احتجاج ہیں ۔وفاقی اورصوبائی حکومتیں لاپتہ افراد کی بازیابی کا مسئلہ حل کریں۔