پاکستانی نوجوان عبدالرحمن نے امریکہ میں ہونے والے بیسٹ ڈپلومیٹ” کے مقابلے میں دو ایوارڈز اپنے نام کر لیے

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستانی نوجوان عبدالرحمن نے امریکہ کے شہر نیو یارک میں ہونے والے بیسٹ ڈپلومیٹ” کے مقابلے میں دو ایوارڈز اپنے نام کر لیے۔عبدالرحمن پاکستان کی ٹاپ یونیورسٹی فاسٹ میں ڈائریکٹر فنانس کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔ مقابلے میں 50 سے زائد ممالک نے شرکت کی۔

اس مقابلے میں انھوں نے اپنی مذاکراتی صلاحیتوں اور قائدانہ بصیرت سے پوری دنیا سے پچاس سے زائد ممالک کے ڈپلومیٹس کے سامنے اپنا لو ہا منوایا اور “بیسٹ ڈپلومیٹک سٹانس ایوارڈ” اور “ٹ سٹینڈنگ ڈپلومیسی ایوارڈ” اپنے نام کر لیے۔  انہوں نے مقابلے میں حصہ لینے والے ممالک میں سب سے زیادہ ایوارڈز جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔ انکی اس کامیابی سے ظاہرہوتا ہے کہ پاکستان میں ٹینلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انکی یہ کامیابی نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہے۔