واشنگٹن (صباح نیوز)وائٹ ہائوس کے قومی سلامتی کے لیے مشیر مائیک والٹز نے کہا ہے کہ امریکہ ایرانی جوہری پروگرام کا مکمل خاتمہ چاہتا ہے۔ انہوں نے بیان کہا کہ ایران کو چاہیے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام سے اس طرح دستبردار ہو کہ اسے پوری دنیا دیکھے
۔مشیر نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس سلسلے میں کہہ چکے ہیں کہ یہ مرحلہ اب سر پر آرہا ہے۔تمام آپشنز ٹیبل پر موجود ہیں، اس لئے یہ وقت ہے کہ ایران جوہری پروگرام سے الگ ہو جائے اور جوہری پروگرام کی خواہش سے دستبردار ہوجائے۔