یوم پاکستان کے موقع پر واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی تقریب

واشنگٹن(صباح نیوز)  واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے قومی ترانے کی دھن پر قومی پرچم لہرایا ۔ تقریب میں سفارتخانے کے تمام افسران اور عملے نے شرکت کی

۔اس موقع پر صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔مزید برآں، سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے اپنے خصوصی پیغام میں اس دن کی اہمیت کو اجاگر کیا۔