غزہ (صباح نیوز)آج 22مارچ کو شیخ احمد یٰسین کا بائیسواں یوم شہادت ہے۔شیخ احمد یٰسین نے حماس کو 1987ء میں قائم کیا اور اس کے قیام کے بعد انہوں نے سنی مسلمانوں کی تنظیم حماس کے روحانی پیشوا کے طور پر خدمات انجام دیں۔ شیخ احمد یاسین 1936ء میں فلسطین کے علاقے اشکلون میں پیدا ہوئے تھے ۔ ان کا خاندان 1948ء کی فلسطین جنگ کے دوران غزہ شہر سے نکال دیا گیا۔ شیخ یاسین 12سال کی عمر میں کھیلوں کے ایک حادثے کی وجہ سے زخمی ہوگئے اور پھر عمر بھر وہیل چیئر پر انحصار کرتے تھے۔ساری زندگی آزادی فلسطین کی جدوجہد میں گزاری۔ 22مارچ 2004ء کو وہ ایک اسرائیلی ہیلی کاپٹر گن شپ کے میزائل فائر میں اس وقت شہید کردئیے گئے جب وہ غزہ شہر میں فجر کی نماز کے لیے جا رہے تھے۔ اس حملے میں ان کے دونوں محافظ اور 9 راہگیر بھی شہید کردئیے گئے۔ ان کے جنازے میں غزہ میں دو لاکھ سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔شیخ احمد یٰسین قبلہ اول کی آزادی کا استعارہ سمجھے جاتے ہیں ۔22 مارچ کو ان کا بائیسواں یوم شہادت ہے۔
