بھارتی مصنوعات کا مقابلہ کرنے کے لیے 23ارب ڈالر کا بھارتی پروگرام بند

 نئی دہلی (صباح نیوز) بھارت کی مودی حکومت نے بھارتی مصنوعات کا مقابلہ کرنے کے لیے 23ارب  ڈالر  سے شروع ہونے والا پروگرام  بند کر نے کا فیصلہ کیا ہے اس پروگرام کے تحت  بھارت کے اندر مختلف مصنوعات تیار کرنے والے صنعتی اداروں کی  مدد کی جانی تھی ۔

چار سال تک جاری رہنے والا پروگرام  پائلٹ پراجیکٹ سے آگے نہیں بڑھ سکا۔  تقریبا ً750 کمپنیوں  بشمول ہندوستانی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز  اور دوسرے اداروں  نے اس پروگرام میں حصہ لیا تھا اور اپنی  پیداوار بڑھانے کا  فیصلہ کیا تھا۔ امید تھی کہ 2025ء تک معیشت میں مینوفیکچرنگ کا حصہ 25فیصد تک لے جایا جائے گا تاہم  ایسا انہیں ہو سکا۔