ابو عبیدہ زندہ اور سلامت ہیں، القسام بریگیڈز کی وضاحت

غزہ (صباح نیوز)القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوج کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ترجمان ابو عبیدہ زندہ اور سلامت ہیں،فرینڈز آف فلسطین کے مطابق گزشتہ روز دجالی فوج نے ایک تصویر جاری کرتے ہوئے اس پر سوالیہ نشان کے ساتھ لکھا تھا: “تصدیق کا انتظار کرو۔” اس اشارے سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ ابو حمزہ کے بعد اب ابو عبیدہ کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

تاہم، کچھ دیر قبل ترجمان نے خود بیان جاری کرکے دشمن کی تمام قیاس آرائیوں کو باطل ثابت کر دیا۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا:”دجالی ریاست کی فضا میں یمن اور غزہ دونوں کے میزائل ایک ساتھ داخل ہو گئے۔”یہ بیان نہ صرف دشمن کے پروپیگنڈے کی شکست ہے بلکہ مزاحمت کی مسلسل برتری اور امت کی امیدوں کے روشن ہونے کی علامت بھی ہے۔