ڈھاکہ (صباح نیوز)بنگہ دیش کے دار الحکومت ڈھاکہ میں غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم پر احتجاج کیا گیا اور مظاہرین نے غزہ کے خلاف جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ کیا،
ہزاروں کی تعدا د میں لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اسرائیل کی غزہ پر حالیہ بمباری کی شدید مذمت کی اس موقع پر لوگوں نے اسرائیل کے خلاف نعرہ بازی بھی ، ریلی میں شامل لوگوں نے بینزز اور فلطینی پرچم اٹھارکھے تھے بینز ز میں اسرائیل کی غزہ پر جارحیت بند کرنے اور اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے ۔