کشمیر کابھارت سمیت بیرونی دنیا سے زمینی رابطہ منقطع


سرینگر(کے پی آئی  مقبوضہ جموں و کشمیر میںوادی کشمیر کو بیرون دنیا سے ملانے والی واحد سری نگر جموں شاہراہ لینڈ سلائیڈنگ اور برف باری کے باعث بند ہو گئی ،جس سے کشمیر کابھارت سمیت بیرونی دنیا سے زمینی رابطہ منقطع ہوکے رہ گیا ہے ،

سرینگر میں محکمہ ٹریفک کے ایک افسر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ سرینگرجموں شاہراہ کو کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور قاضی گنڈبانہال سرنگ کے ارد گرد برف جمع ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کم از کم تین سو ٹرکوں سمیت سینکڑوں گاڑیاں صرف بانہال میں ہی پھنسی ہوئی ہیں۔مغل روڈ جو وادی کشمیر کوجموں خطے کے پونچھ اور راجوری اضلاع سے ملاتی ہے پیر کی گلی کے علاقے میں برف جمع ہونے کے باعث گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند ہے