اے این ایف کی کارروائیاں ، بھاری مقدار میں منشیات بر آمد

 واشک (صباح نیوز)اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف)نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے بعد بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کر لی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق ضلع واشک میں کارروائی ماشکیل کے سرحدی علاقے میں کی گئی، جہاں سمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی 840 کلو افیون اور 150 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی

۔اسی طرح دوسری کارروائی چمن کے علاقے میں کی گئی جہاں سے 84 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ دونوں کارروائیوں میں برآمد کردہ منشیات کی بھاری مقدار اسمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی تھی۔اس حوالے سے نامعلوم منشیات سمگلرز کیخاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔