راولپنڈی (صباح نیوز) ممبر کینٹ بورڈ حافظ حسین احمد ملک رضائے الہی سے وفات پا گئے ہیں ،ان کی نماز جنازہ رات 10 بجے چو ہڑ ہڑپال والے بڑے قبرستان میں ادا کی جائے گی۔مرحوم کینٹ بورڈ راولپنڈی کے وائس پریذیڈنٹ بھی رہے ،حافظ حسین احمد ملک نامور سکالر اور اسلامی جمعیت طلبا راولپنڈی کے سابق ناظم حافظ عبداللہ کے بھائی تھے اور اس وقت راولپنڈی کینٹ بورڈ کے ممبر بھی تھے ،
ان کا راولپنڈی کی سیاست میں سرگرم رول رہا ہے ، مرحوم جماعت اسلامی اور اسلامی جمعیت طلباء سے بھی وابسطہ رہے ہیں ،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء زمرد خان کی راولپنڈی سے ایک ہی بار قومی اسمبلی نشست سے جیتنے میں مرحوم حافظ حسین احمد ملک کا بنیادی کردار تھا، انہوں نے 1977 کی جماعت اسلامی پاکستان کی تحریک میں بھی سرگرم کارکن کے طور کردار ادا کیا ہے ۔ اس دوران انہوں نے کئی بار جیلیں بھی کاٹی ہیں ،راولپنڈی کی سیاست میں ان کا ہمیشہ اہم کردار رہا ہے ۔