واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی عدالت نے بائیڈن انتظامیہ کی بڑی کمپنیوں کے ملازمین پر کورونا ویکسین لازمی لگوانے کی پابندی عارضی طورپر معطل کر دی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی عدالت نے سٹے آرڈر جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں آئینی مسائل ہیں۔ مزیدکارروائی تک اس پرعمل معطل رہیگا۔ عدالت نے جوبائیڈن انتظامیہ سے اس معاملے پر جواب بھی طلب کر لیا ۔
واضح رہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کو کورونا کی ویکسین لگانے کی پابندی کے خلاف بڑے بزنس گروپس ، پانچ ریاستوں اور چند مذہبی گروہوں نے درخواستیں دائر کی تھیں۔ٹیکساس، لوز انیا، جنوبی کیرولینا،یوٹاہ اور مسی سپی فیصلے کے خلاف عدالت جانے والوں میں شامل ہیں ان ریاستوں میں ری پبلکن جماعت کی اکثریت ہے۔