سری نگر:بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے مقبوضہ کشمیر کے چھ اضلاع کے علاوہ جودھپور راجستھان کے8 مقامات پر چھاپے مار کر28 افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔
مقبوضہ کشمیر میںسوپور، کپواڑہ، شوپیاں، راجوری، بڈگام، گاندربل اور راجستھان کے ضلع جودھپور میں آٹھ مقامات پر این آئی اے اہلکاروں نے چھاپے مارے ۔۔این آئی اے نے ضلع راجوری کی تحصیل کالاکوٹ کے گاوں منگروٹ میں چھاپوں کے دوران دوافراکوگرفتارکیا جن کی شناخت محمد اشرف اور محمد زبیر کے طور پر کی گئی ہے اوریہ دونوں منگروٹ کے رہنے والے ہیں۔جن آٹھ مقامات پر این آئی اے کے اہلکاروں نے چھاپے مارے اور تلاشیاں لیں ان میں ضلع راجوری کا علاقہ کالاکوٹ، سوپور، کپواڑہ، شوپیاں، بڈگام اور گاندربل شامل ہے ۔
ایک روز قبل ہی این آئی اے نے شملہ میں ایک پولیس افسر ایس پی نیگی کو گرفتار کیا تھا اور انکی رہائش گاہ سیل کر دی گئی۔ ان پر الزم ہے کہ کشمیر میں کی جانے والی کارروائیوں بارے کچھ معلومات انہوں نے عسکریت پسندوں تک پہنچائی تھی