پی ٹی آئی کیخلاف تحریک خبروں میں زندہ رہنے کے علاوہ کچھ نہیں،فواد چوہدری


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کیخلاف تحریک خبروں میں زندہ رہنے کے علاوہ کچھ نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اپوزیشن بھان متی کا کنبہ ہے،کوئی ایک ڈویژن کی پارٹی ہے تو کوئی تین ڈویژنز کی نہ کوئی لیڈرنہ کوئی پروگرام ان لوگوں کی طرف سے ملک کی واحدوفاقی جماعت کے کیخلاف تحریک سوائے خبروں میں زندہ رہنے کی کوشش کے علاوہ کچھ نہیں،تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت  ہے جس کا قومی ایجنڈا ہے۔