لیاقت بلوچ کی صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر سے ملاقات،میاں چنوں واقعہ کی مذمت


حیدرآباد(صباح نیوز)ملی یکجہتی کونسل و جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ ،طاہر مجید راجپوت اور عقیل احمد خان پر مشتمل ایک وفد نے ملی یکجہتی کونسل و جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر سے ان کے دفتر رکن الاسلام میں ملاقات کی

دونوں رہنماؤں نے ملک کی صورتحال اور ملی یکجہتی کونسل کے امور پر گفتگو کرتے ہوئے میاںچنوں واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے میاں چنوں واقعہ میں عوام میں عدم برداشت اور تشددکی لہرپائی گئی ہے وہ انتہائی تشویشناک ہے

ملی یکجہتی کونسل میں شامل جماعتوں کے قائدین ،علماء مشائخ خطباء کو چاہئے کہ وہ اپنے اپنے خطابات ،مواعظ اوراور جلسوں میں عوام کی صحیح رہنمائی کریں اور انہیں بتائیں کہ اسلام کسی کو بھی اس بات کی اجازت نہیں دیتاکہ کسی پر الزام لگا کر بغیر تصدیق ،بغیر عدالتی فیصلہ اور بغیرجرم ثابت ہوئے خود سزادنیا شروع کردیں ۔