اسلامی اقدار میں مداخلت کرکے اپنا بھارت نے چہر ہ خود ہی دنیا کے سامنے عیاں کردیاہے، محمد غالب


برمنگھم (صباح نیوز)تحریک کشمیریورپ کے صدر محمد غالب نے کہاہے کہ نریندرمودی اور ارایس ایس کے غنڈوں نے ہندوستان کے اندر اسلام اور اسلامی اقدار میں مداخلت کرکے اپنا چہر ہ خود ہی دنیا کے سامنے عیاں کردیاہے،ہندوستان کے اندر مسلم طالبات نے حجاب کے بغیر سالانہ امتحانات دینے سے انکار کرکے ثابت کردیاہے کہ وہ اپنے دین سے پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں ہیں،اسلامی شعار اور اقدار پر پابندیاں لگا کر ہندوستان نے اپنا نام نہاد جمہوری اور سیکولر چہرے بھی بے نقاب کردیاہے،نریندرمودی کی ظالمانہ اور متعصبانہ پالیسیوں کے باعث ہندوستان کے اندر 70کروڑ انسانوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوچکاہے،سوا کروڑ کشمیری گزشتہ تین برس سے یرغمال ہیں،پورے کشمیرکو ایک کھلی جیل میں تبدیل کردیاگیاہے۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوںنے کہاکہ کشمیری اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں،کشمیریوںکا یہ حق خود ہندوستان نے نہ صرف تسلیم کیا ہوا ہے بلکہ ہندوستان کی قیادت خود اقوام متحدہ میں جاکر پوری دنیا کے سامنے یہ عہد کیاکہ وہ کشمیریوںکو ان کا بنیادی اور پیدائشی حق فراہم کرے گی تاکہ کشمیری اپنے مرضی کے مطابق اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں،ہندوستان کی قیادت اپنے اس عہدسے انحراف کرکے کشمیریوںکا قتل عام کررہی ہے۔

عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپناکردار ادا کرے،ہندوستان انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی دھجیاں اڑارہاہے ،مودی کسی قانون اور ضابطے کو نہیں مانتا ایسے میں پورے جنوبی ایشیا کا امن اور کروڑ انسانوں کی جانوں کوشدید خطرات  لاحق ہیں،