بھارتی حکومت کشمیر کے نوجوانوں کے حقوق سلب کرنے سے گریز کرے، ڈاکٹر فاروق عبداللہ


سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلی ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے خبردار کیا ہے کہ  بھارتی حکومت جموں وکشمیر کے نوجوانوں کے حقوق سلب کرنے سے گریز کر ے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر سنجیدہ اور غیر دانشمندانہ اقدامات اور سخت گیر پالیسی نے کشمیریوں کی حالت  کی قدرغیر بنا دی رہے۔  جموں میں نیشنل کانفرنس کے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے   ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ اس بات میں شک کی گنجائش نہیں کہ نئی نسل ہی ملک میں مثبت تبدیلی لانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور ایسے میں نوجوانوں پر بہت زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو آگے چل کر تمام معاملات کی بھاگ ڈور سنبھالنی ہوتی ہے ،انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ زمینی سطح پر لوگوں کے مسائل و مشکلات دیکھیں اور ان کی آواز بند کر ان کے مسائل و مشکلات اجاگر کریں۔ انہوں نے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کو خود کو عوام کیلئے وقف کرنا چاہئے کیونکہ آپ میںہمت، صلاحیت ، جوش اور جذبے کی کوئی کمی نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پارٹی کا لائحہ عمل، نیا کشمیر پروگرام اور پارٹی کا ایجنڈا عوام تک پہنچانا بھی انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کی شناخت، انفرادیت، اجتماعیت، مذہبی ہم آہنگی اور یکساں ترقی کیلئے نوجوانوں کو اپنا رول نبھانا ہوگا۔