قومی اسمبلی نے فرانزک ایجنسی بل 2024 کثرت رائے سے منظور کرلیا

اسلام آباد(صباح نیوز) قومی اسمبلی نے فرانزک ایجنسی بل 2024 کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا جبکہ قوانین محصولات ترمیمی بل 2024 ایوان میں پیش کردیا گیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس پریزائڈنگ آفسر شیلا رضا کی زیر صدارت ہوا. اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ نے قوانین محصولات ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی میں پیش کیا ۔.

چوہدری محمود بشیر ورک نے قومی کمیشن  برائے مقام خواتین ترمیمی بل 2024 پر کمیٹی کی رپورٹ  پیش کی ۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے سینیٹ سے پاس ہونے والا نیشنل فرانزک ایجنسی بل 2024 ایوان میں پیش کیا ۔ شازیہ مری نے بل میں ترمیم لانے کا کہا جس پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ بل پاس ہوجائے تو آپ ترمیم لے آئیں ہم مخالفت نہیں کریں گے ۔قومی اسمبلی نے نیشنل فرانزک ایجنسی بل 2024 کثرت رائے سے منظور کرلیا۔