بیجنگ (صباح نیوز) چینی وزارت تجارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2022 میں چین میں استعمال شدہ غیر ملکی سرمایہ کاری کی مالیت 102اعشاریہ28 ارب یوآن رہی ہے جس میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11اعشاریہ6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق صنعت کے لحاظ سے، سروس انڈسٹری میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی مالیت 82اعشاریہ 3 ارب یوآن رہی، جس میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12.2 فیصد کا اضافہ ہے۔ ہائی ٹیک انڈسٹری میں اضافے کا تناسب 26.1 فیصد رہا، جس میں ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں 32 فیصد اور ہائی ٹیک سروس انڈسٹری میں 24اعشاریہ6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
جغرافیائی لحاظ سے دی بیلٹ اینڈ روڈسے وابستہ ممالک اور آسیان ممالک کی سرمایہ کاری میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بالترتیب 28اعشاریہ 4فیصد اور 29اعشاریہ1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
11